ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اقلیتی بجٹ میں تخفیف سے تعلیمی سرگرمیاں متاثر، فنڈس بحال کرنے کی وزیر اعلیٰ سے یوٹی قادر کی گزارش

اقلیتی بجٹ میں تخفیف سے تعلیمی سرگرمیاں متاثر، فنڈس بحال کرنے کی وزیر اعلیٰ سے یوٹی قادر کی گزارش

Sat, 06 Feb 2021 10:42:40    S.O. News Service

بنگلورو،6؍فروری(ایس او نیوز) سابق ریاستی وزیر اور الال کے رکن اسمبلی یو ٹی قادر نے جمعرا ت کی شام وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا سے ملاقات کی اور ان سے مطالبہ کیا کہ رواں سال کے بجٹ میں اقلیتوں کیلئے مختص بجٹ میں کو غیر معمولی تخفیف کی گئی اس کی بھر پائی کے لئے مارچ کے دوران جو بجٹ پیش کیا جا رہا ہے اس میں افزود فنڈس مہیا کروائے جائیں۔

یو ٹی قادر نے نمائندوں کو بتایا کہ انہوں نے وزیر اعلیٰ کے علم میں یہ بات لائی کہ گزشتہ سال کے بجٹ میں اقلیتی فنڈس میں غیر معمولی تخفیف کی وجہ سے رواں سال غریب خاندانوں سے وابستہ بچوں کی تعلیم پر بہت بڑا اثر پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے پری میٹرک، پورٹ میٹرک اورمیرٹ کم مینس اسکیموں کے تحت طلباء کوجو اسکالر شپ دی جاتی ہے اس کی رقم میں سینکڑوں کروڑ روپیوں کی کمی کی گئی ہے۔ اس سے ان طلباء کو تعلیم جاری رکھنے میں دشواری ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حقیقت کے قطع نظر کہ کورونا وائر س کے سبب ریاست کی مالی حالت پر غیر معمولی اثر پڑا ہے اور اس کے سبب حکومت کو تمام محکموں کے بجٹ میں تخفیف کرنی پڑی اقلیتی محکمہ کے بجٹ میں کو کمی کی گئی ہے وہ ان تمام محکموں کے مقابل کئی گنا زیادہ ہے۔ انہوں نے مختلف اسکیموں کا حوالہ دے کر کہا کہ بجٹ میں فنڈس نہ ہونے کے سبب اس سال کسی اسکیم پر عمل پرائی نہ ہو پائی ہے۔وقف بورڈ کے بجٹ میں بھی کمی کی انہوں نے نشاندہی کروائی ارو کہا کہ بورڈ کی طرف سے ریاست بھر کے ائمہ و موذنوں کو جو ماہانہ ہدیہ دیا جاتا ہے اس کے فنڈس میں گزشتہ سال کے بجٹ میں 10کروڑ روپیوں کی کٹوتی کی گئی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگلے بجٹ میں اس کمی کو بھی پورا کرنے کی کوشش کی جائے۔یو ٹی قادر نے بتایاکہ وزیر اعلیٰ ایڈی یورپا نے اس ضمن میں مناسب طور پر غو ر کرنے کا تیقن دلایا ہے۔


Share: